in

اہم خبر: این سی او سی کا مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن پر غور

اہم خبر: این سی او سی کا مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن پر غور

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

این سی او سی کا مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن پر غور، حتمی فيصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔

کرونا کا پھيلاؤ تيز ہونے لگا۔ پاکستان ميں کرونا سے مزيد ايک سو بياليس افراد انتقال کر گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد سترہ ہزار تين سو انتيس ہوگئی۔ اين سی او سی کے مطابق چار ہزار چار سو ستاسی نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔

ملک ميں چاليس سال سے زائد عمر کے افراد کي ويکسينيشن کیلئے رجسٹريشن آج سے ہوگی۔ پچاس سال والوں کو واک اِن ويکسينيشن کی سہولت ملے گی۔ اين سی او سی نے دس سے سولہ مئی تک عيدالفطر کی چھٹيوں کی سفارش کردی۔

ميجرجنرل بابر افتخار نے بتايا ملک کی پچھہتر فيصد آکسيجن شعبہ صحت کيلئے مختص ہے۔ انڈسٹريز کی آکسيجن بھي شعبہ صحت کو دے سکتے ہيں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا آزمائش کی گھڑی ميں عوام کے اعتماد پر پورا اتريں گے۔

سندھ نے بھی فوج کي مدد لينے کا فيصلہ کر ليا ۔۔۔ صوبے میں نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ۔۔۔ اسکول ۔۔ کالجز اور یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت تک بند ۔۔۔ سرکاری دفاتر کو بيس فيصد اور نجی دفاتر کو پچاس فيصد عملہ بلانے کا حکم ۔۔۔ انتيس اپريل سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ ريسٹورينٹس ميں ہر طرح کی ڈائننگ بند ۔۔۔ وزيراعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہيں صورتحال خراب ہے اور ہم گھبرائے ہوئے ہيں۔

اليکشن کميشن نے انتخابی جلسوں کی اجازت دے کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کيا۔ افسران پر قتل کے مقدمات درج ہو سکتے ہيں۔ بھارتی رياست تامل ناڈو کی ہائی کورٹ نے کرونا کے پھيلاؤ کا ذمہ دار اليکشن کميشن کو قرار دے ديا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے بڑا ریلیف ۔۔۔ سپريم کورٹ نے معزز جج کی اہلیہ اور بچوں کا کیس ایف بی آر کو بھجوانے کے اپنے ہی فیصلے پر نظر ثانی کرلی۔۔۔ ایف بی آر کی رپورٹ کالعدم قرار ۔۔ اہلیہ اور وکلاء تنظیموں کی درخواستیں چھ چار کی اکثریت سے منظور ۔۔۔ جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست پر ججز میں ٹائی پڑ گیا

جہانگير ترين کا ہم خيال گروپ آج وزيراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔۔۔ وفد تحفظات سے آگاہ کرے گا۔ ترين خود ملاقات ميں شريک نہيں ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فلک شبیر اور سارہ خان کی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟

فلک شبیر اور سارہ خان کی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟

پشاور: کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی،صوبائی وزیر کیخلاف مقدمہ

پشاور: کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی،صوبائی وزیر کیخلاف مقدمہ