in

لاہور: کرنٹ لگنے سے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

لاہور: کرنٹ لگنے سے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

بچے کوبچانے کی کوشش میں بہن، باپ بھی زندگی ہارگئے

لاہور میں راوی روڈ پر ایک 8 سالہ بچے کو کرنٹ سے بچانے کی ناکام کوشش میں اس کی بہن اور باپ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والا بچہ گوہر والدہ کے کہنے پر سکھائے جانے والے کپڑے دیوار سے اتار رہا تھا کہ ایک قمیض بجلی کے تاروں میں جا اٹکی جسے اتارنے کیلئے بچے نے قریب پڑی ایک آہنی راڈ کی مدد لی، جس کے باعث اسے کرنٹ لگا اور وہ وہیں چپک کر رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق بچے کی چیخ سن کر اس کی 11 سالہ بہن فائزہ نے اپنے بھائی کو بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی کرنٹ کی زد میں آگئی، جس پر والدہ نے گھر میں سوئے ہوئے اپنے شوہر 35 سالہ  عمران کو جگا دیا تاہم جب باپ نے بیٹے اور بیٹی کو بچانے کی کوشش کی تو کرنٹ نے اسے بھی ابدی نیند سلادیا۔

کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہونیوالے تینوں افراد روزے سے تھے جبکہ افطار کی تیاریوں میں مصروف بچوں کی والدہ کیلئے یہ دردناک حادثہ سسکیاں، آہیں اور آنسو چھوڑ گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فرنٹ لائن ورکرز کی مدد، سلمان خان کی ویڈیو وائرل

فرنٹ لائن ورکرز کی مدد، سلمان خان کی ویڈیو وائرل

لاہور:ماسک نہ پہننے پر جیل بھیج دیا جائیگا، پولیس سربراہ

لاہور:ماسک نہ پہننے پر جیل بھیج دیا جائیگا، پولیس سربراہ