in

لاہور:ماسک نہ پہننے پر جیل بھیج دیا جائیگا، پولیس سربراہ

لاہور:ماسک نہ پہننے پر جیل بھیج دیا جائیگا، پولیس سربراہ

پنجاب میں کرونا وائرس بے قابو ہوجانے کے باعث پاک فوج نے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے سڑکوں پر گشت کا آغاز کردیا ہے جبکہ پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

صوبے میں کروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے زائد ہوچکی ہے اور گزشتہ 24 گھںٹے کے دوران 2 ہزار 190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وباء کے باعث صوبے میں کل 26 جبکہ لاہور میں 5 اموات ہوئی ہیں۔

ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پاک فوج نے شہر کی سڑکوں پر گشت شروع کردیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس اور فوج کے مشترکہ فلیگ مارچ کے ذریعے بھی لوگوں کو محتاط رہنے کا پیغام دیا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق حکومتی پالیسی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کیلئے فلیگ مارچ روزانہ ہوا کرے گا۔

سی سی پی او لاہور نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ جو شخص ماسک کے بغیر پایا گیا اسے جیل جانا پڑے گا۔

دریں اثناء صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن، بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد فوری طور پر  بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: کرنٹ لگنے سے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

لاہور: کرنٹ لگنے سے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

لاہور میں میاں بیوی کو گھر میں گھس کر چھریاں مار کر قتل کردیا گیا

لاہور میں میاں بیوی کو گھر میں گھس کر چھریاں مار کر قتل کردیا گیا