in

مسئلہ کشمیرپر 95فیصد پیشرفت ہوچکی تھی، خورشید قصوری کا دعویٰ

مسئلہ کشمیرپر 95فیصد پیشرفت ہوچکی تھی، خورشید قصوری کا دعویٰ

سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے 95 فیصد پیشرفت ہوچکی تھی۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ بھارت سے کیے گئے مذاکرات کے 12 نکات تھے جس کا پہلا نکتہ کشمیر سے بھارتی فوجوں کا انخلاء تھا۔

خورشید قصوری نے کہا کہ معاہدے میں 15 سال بعد نظرثانی کی گنجائش بھی رکھی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر بھی جنگ ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک حالات بہتر نہیں ہوسکتے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا یہ خطہ دنیا سے پیچھے رہے گا لیکن اس سے بھی پہلے مقبوضہ کمشیرمیں انسانی حقوق کی پامالی روکنا ہے تاکہ مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنایا جاسکے۔

خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے قوانین پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ہمارا مؤقف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماء مسلم لیگ ن طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر خبریں آرہی ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے صحافیوں کو بلاکر پاک بھارت مذاکرات پر اعتماد میں لیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر 2 سے 3 مہینے سے بات چیت ہورہی ہے لیکن وزیر خارجہ اس بات سے انکار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان قیادت کی ساری صلاحیتیں کھو چکے ہیں جس طرح آرمی چیف نے صحافیوں کو اعتماد میں لیا ہے کیا حکومت پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں نہیں لے سکتی۔

رہنماء مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قیادت کو اعتمام میں لیے بغیر مسلہ کشمیر کا کوئی مستقل حل ممکن نہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت سیاسی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہورہے اور اگر کوئی ڈپلومیسی ہورہی ہوگی تو مجھے اس کا علم نہیں ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا؟

کیا حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا؟

کیا اداکارہ یاسرہ رضوی اُمید سے ہیں؟

کیا اداکارہ یاسرہ رضوی اُمید سے ہیں؟