in

ملک کے16شہروں میں فوجی دستےپہنچ چکے،آئی ایس پی آر

ملک کے16شہروں میں فوجی دستےپہنچ چکے،آئی ایس پی آر

کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کےلیے انتظامیہ کےہمراہ ہیں

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 16شہروں میں جہاں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہاں فوجی دستے پہنچ چکے ہیں جو ایس او پیز فالو کرانے کےلیے انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے جس کے باعث ہیلتھ کیئر سیکٹر پر شدید دباؤ ہے، پاکستان کے 51 شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 5فیصد سے زیادہ ہے۔ ملک بھر میں 570 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ صورتحال خراب ہوئی تو انڈسٹری کیلئےمختص آکسیجن اسپتالوں کودینی پڑے گی، سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے افواج پاکستان تیار ہے۔ ملک کے تمام اضلاع میں فوج کے دستے پہنچ چکے ہیں جو انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

بابر افتخار نے مزید کہا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرکےوباء سے محفوظ رہ سکتے ہیں، آزمائش کی گھڑی میں پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی ادا کارہ اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار 

بھارتی ادا کارہ اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار 

پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں میں الیکٹو سرجریز پرپابندی عائد

پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں میں الیکٹو سرجریز پرپابندی عائد