in

ٹرین، اندرون ملک فلائٹ آپریشن معطل کروائیں گے، مرادعلی شاہ

ٹرین، اندرون ملک فلائٹ آپریشن معطل کروائیں گے، مرادعلی شاہ

ملک میں کرونا کیسز میں خطرناک حد اضافے کے باعث سندھ حکومت نے عید کے فوری بعد ٹرین اور اندرون ملک فلائٹ آپریشن معطل کروانے کا عندیہ دیدیا۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ 29اپریل سے بند کردی جائے گی، ماسک کے بغير کوئی شخص دکان ميں داخل نہيں ہوسکے گا، بازار فجر کے بعد سے شام 6 بجے تک کھولےجاسکيں گے جبکہ اگر اگر کوئی دفتر 50فيصد سے زائد ملازمین بلائے گا سيل کرديا جائے گا تاہم دفاتر میں 50فیصدحاضری کو خود مانیٹر کریں گے۔

سندھ کےتمام اسکولز،کالجزاورجامعات غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ یوم علی اورعبادت کے حوالے سے وفاق کيساتھ اجلاس جاری ہے، ہماری تجویز ہے ایس او پیز کےساتھ مساجد کھلی رہیں، جس فرد کو بخار یا کھانسی ہو مسجد نہ آئے۔ چاہتے ہيں پورے ملک میں ایک فیصلہ ہو۔ پاکستان پر کئی ممالک میں انٹری بند کردی ہے، سندھ حکومت وفاق سے مطالبہ کرتی ہے کہ انٹرنیشنل فلائٹس کو فی الفور بند کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ریسٹورینٹس میں ان ڈور اورآؤٹ ڈورڈائننگ پرپابندی ہوگی، اسکول، کالج، ہونیورسٹیز مکمل طور پر بند ہونگی، ہم نے دفاتر میں20فیصد حاضری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سرکاری دفاتر مکمل طور پر بند ہونگے تاہم ملازمین کی چھٹی نہیں ہوگی وہ فون پردستیاب ہونگے اور گھر سے کام کو یقینی بنانا ہوگا۔

کرونا وائرس:صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے،مرتضی وباب

وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹیسٹنگ کو بڑھایا جائے، کاٹیکٹ ٹریسنگ کی جائے۔ ویکسین کے وال پر انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے علاوہ کسی ملک سے ویکیسن نہیں مل رہی۔

وزیراعلیٰ سندھ انتظار نہیں کرسکتے کہ سب بیڈز بھر جائیں پھر سختیاں شروع کریں، وفاق سے پہلے بھی کہا تھا کہ اگر انہون نے قدم نہ اٹھايا تو ہم اٹھائيں گے۔ سندھ میں اسوقت 47مزیض وینٹی لیٹر پر ہیں، ہم نے این سی او سی میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دی تھی، سندھ میں مثبت کیسزکی شرح دوسرے صوبوں کے مقابلے بہت کم ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی نے تمام امتحانات ملتوی کردئیے



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے شاہ رخ خان سے بابری مسجد تنازعہ میں ثالثی کیلئے کاوشوں کا انکشاف

بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے شاہ رخ خان سے بابری مسجد تنازعہ میں ثالثی کیلئے کاوشوں کا انکشاف

کروناوائرس: بھارت میں آئی پی ایل تنقید کی زد میں

کروناوائرس: بھارت میں آئی پی ایل تنقید کی زد میں