in

وزیراعظم آج جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم آج جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران آج ایک روزہ دورے پر ملتان جائیں گے، جہاں وہ مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔

ملتان آمد پر وزیراعظم شجر کاری مہم کے سلسلہ میں سرکٹ ہاؤس میں پودا بھی لگائیں گے۔ کرونا ایس او پیز کے تحت سرکٹ ہاؤس میں محدود پیمانے پر تقریب ہوگی۔

وزیراعظم اسپورٹس کمپلیکس میں کسان کارڈ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ملتان آمد پر وزیراعظم کی جانب سے 30 ارب روپے کے اسپیشل ملتان پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔ پیکج میں 5 ارب روپے سے زائد کی روڈ انفرا اسٹرکچر کی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔ تمام ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد کا افتتاح سرکٹ ہاؤس میں کیا جائے گا۔

انجینیرنگ یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کا افتتاح بھی وزیراعظم کے دورہ ملتان میں شیڈول کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نامعلوم افراد کی فائرنگ سینئر صحافی کا اکلوتا صاحبزادہ جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ سینئر صحافی کا اکلوتا صاحبزادہ جاں بحق

کرونا کے کیسز میں اضافہ،متعدد یونیورسٹیز بند

کرونا کے کیسز میں اضافہ،متعدد یونیورسٹیز بند