in

پنجاب کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کااضافہ کردیا گیا، وزیراعلیٰ

CM On Vaccination Lhr Usman

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کا کرونا پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے جبکہ کرونا پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔

کرونا کے کیسز میں اضافہ،متعدد یونیورسٹیز بند

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا کے دوران بھی عوامی اجتماعات کرکے پی ڈی ایم نے وباء کو پھیلايا اور زندگیوں کی پرواہ نہ کرنے والے اب خود نشان عبرت بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث اسکولز، کالجز اور متعدد یونیورسٹیز بند کر دی گئی ہیں جبکہ کرونا ایس او پیز کے ساتھ اولیول کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فلم ”نومیڈ لینڈ ” نے آسکرکامیلہ لوٹ لیا

فلم ”نومیڈ لینڈ ” نے آسکرکامیلہ لوٹ لیا

امام مسجد کا قاتل گرفتار اعتراف جرم بھی کرلیا

امام مسجد کا قاتل گرفتار اعتراف جرم بھی کرلیا