in

کرونا کے کیسز میں اضافہ،متعدد یونیورسٹیز بند

کرونا کے کیسز میں اضافہ،متعدد یونیورسٹیز بند

ملک بھر میں عالمی وبا کی تیسری لہر میں تیزی کے بعد سندھ کی تیسری بڑی یونی ورسٹی کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

سندھ میں بڑھتے کرونا وائرس کے کیسز اور عالمی وبا میں تیزی کے بعد کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ خیرپور میں قائم شاہ عبدالطيف يونيورسٹی کو بھی یونی ورسٹی انتظامیہ نے تاحکم ثانی بند کردیا ہے۔ یونی ورسٹی بند ہونے کے بعد جامعہ کی پوائنٹس بسیں بھی نہیں چلیں گی۔

دوسری جانب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی ملک بھر میں امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔ یونی ورسٹی انتظامیہ کے مطابق امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب کراچی کی داؤد انجینیرنگ یونیورسٹی میں فزیکل کلاسز بند کردی گئی ہیں۔ داؤد انجینئرنگ یونیوسٹی آج سے 14 مئی تک بند رہے گی۔ یونیورسٹی جامشورو اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں بھی فزیکل تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔

قبل ازیں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں آج تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 16938 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 952 نئے کیسز سامنے آئے اور کرونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے فوج کی طلبی کیلئے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم آج جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم آج جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

ملک بھرمیں اولیول امتحانات آج سے شروع،شفقت محمود کا بچوں کیلئےپیغام

ملک بھرمیں اولیول امتحانات آج سے شروع،شفقت محمود کا بچوں کیلئےپیغام