in

ملک بھرمیں اولیول امتحانات آج سے شروع،شفقت محمود کا بچوں کیلئےپیغام

ملک بھرمیں اولیول امتحانات آج سے شروع،شفقت محمود کا بچوں کیلئےپیغام

ملک بھر میں جی سی ای اورڈنیری لیول ( او لیول) کے امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔  اس موقع پر وزیر تعلیم نے امتحانات میں حصہ لینے والے طالب علموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سخت اور مشکل حالات میں بچوں کے امتحانات کا فیصلہ کیا، جو بچوں کی بہتری کیلئے ہے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ والدین جو ابھی اپنے بچوں کو امتحان کیلئے نہیں بھیجنا چاہ رہے ہیں وہ اکتوبر اور نومبر میں ہونے والے امتحانات کیلئے اپنے بچوں کو شامل کرسکتے ہیں اور اس کیلئے کوئی اضافی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے کیمبرج کی جانب سے امتحانات سے متعلق مختلف سوالوں کے جوابات پر مشمل لنک بھی شیئر کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلباء کے حوالے سے کیمبرج سے بات کی ہے۔ کیمبرج بقیہ پیپرز سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ کیمبرج 13 ماہ کی شرط پر نظر ثانی کرے۔ پُرامید ہوں کہ جلد مثبت فیصلہ آئے گا۔

قبل ازیں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ ملک بھر او لیول کے امتحانات ایک ساتھ شروع ہو رہے ہیں۔ کیمبرج نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں ٹیچرز اسسٹڈ گریڈز نہیں ہوں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ صحت کا پہلو ہمیشہ مقدم ہوتا ہے۔ امتحانات کا فیصلہ این سی او سی میٹنگ میں وزرائے صحت کی جانب سے متفقہ رضا مندی پر لیا جا رہا ہے۔ این سی او سی میٹنگ میں دیگر صورت حال کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے لحاظ سے تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا مشورہ تھا کہ امتحانات ہونے چاہئیں، کیوں کہ او لیول میں طالب علموں کی تعداد بھی کم ہے۔ تاہم اس سلسلے میں سخت ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں شفقت محمود نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ میٹرک اور انٹر کی کلاسز جاری رکھیں تاکہ امتحانات لیے جا سکیں تاہم صحت کی بنیاد پر فیصلے مجھے نہیں کرنے ہوتے ہیں۔ صحت کی بنیاد پر فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سے وابستہ ہیں۔ گزشتہ سال جو گریڈز کے ساتھ ہوا اس پر بہت تماشہ ہوا۔

میٹرک اور انٹر کے امتحانات سے متعلق وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں شروع ہو جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا کے کیسز میں اضافہ،متعدد یونیورسٹیز بند

کرونا کے کیسز میں اضافہ،متعدد یونیورسٹیز بند

بڑے دل کیلئے شکریہ پڑوسی

بڑے دل کیلئے شکریہ پڑوسی