in

بھارت سےمذاکرات کا راستہ کشمیر سےہوکرجاتا ہے،طاہراشرفی

بھارت سےمذاکرات کا راستہ کشمیر سےہوکرجاتا ہے،طاہراشرفی

ملک کے علماء جاگ رہے ہیں

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کا راستہ کشمیر سے ہوکرجاتا ہے۔ کوئی بھول میں نہ رہے کیوں کہ اس ملک کے علماء جاگ رہے ہیں۔

اتوارکو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ ہندوستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کو دیکھ کرپاکستان نے تعاون کی بات کی ہے کیونکہ يہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نےبتایا کہ نصاب سے اسلامیات اور اسلامی تاریخ کا مواد نکالنے کے خط کاعلم ہوا ہے۔ایک رکنی اقلیتی کمیٹی نے یہ سفارشات پیش کی تھیں تاہم متحدہ علما بورڈ کو بھی کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی اوراقلیتوں کے نمائندوں نے بھی اس کو مسترد کیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ یہ مطالبہ نہ اقلیتوں ہے اور نہ ہی عدليہ کا ہے۔ متحدہ علما بورڈ اس خط کو ہرگز کسی خاطرمیں نہیں لاتا۔

کرونا سے متعلق علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ کرونا سے بچنے کيلئےاحتیاطی تدابیر اپنائیں۔ مساجد میں ایس او پیز پرعمل درآمد کریں۔ کاروباری مراکز اور شاپنگ مالز میں بھی ایس او پیز کو اپنائیں۔ انھوں نے کہا کہ سب سے درخواست ہے کہ اللہ کی طرف رجوع کریں اوراحتیاط بھی کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی نے تمام امتحانات ملتوی کردئیے

علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی نے تمام امتحانات ملتوی کردئیے

موجود ٹیم کمبی نیشن کےساتھ مستقبل میں مشکل ہوگی،انضمام

موجود ٹیم کمبی نیشن کےساتھ مستقبل میں مشکل ہوگی،انضمام