in

کرونا وائرس:صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے،مرتضی وباب

کرونا وائرس:صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے،مرتضی وباب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وباب نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث موجود صورتحال کی ذمہ داری پی ٹی آئی کی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان پر مرتضی وہاب نے ردعمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کوئی ایک کام بروقت نہیں کیا۔ پانی سر سے گزرنے کے بعد نااہل حکومت جاگے تو فائدہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اللہ پنجاب کی عوام کو کرونا وائرس اور حکومت سے چھٹکارا دے۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں کرونا قابو سے باہر ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کی نیوز کانفرنس پر افسوس ہوا۔ یہ کون سا وقت ہے کہ کرونا پر سیاست کی جائے۔ کرونا ویکسین کا سب سے زیادہ شیئر سندھ کو دیا گیا۔ زیادہ شیئر پر اعتراض اس لیے نہیں کیا کیونکہ سندھ میں صورت حال خراب تھی۔ بلاول صاحب جب تنقید کرتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔ سندھ کو جو ویکسین دی گئی اب تک وہ لگائی نہیں گئی، بلاول صاحب آپ کے پاس ویکسین کا اسٹاک اب بھی پڑا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موجود ٹیم کمبی نیشن کےساتھ مستقبل میں مشکل ہوگی،انضمام

موجود ٹیم کمبی نیشن کےساتھ مستقبل میں مشکل ہوگی،انضمام

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا، آج کے کرنسی ریٹ

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ: مقررہ مدت سےکم وقت میں ہدف مکمل