in

حکومت لندن عدالت میں پانامہ جےآئی ٹی سے بھی مکرگئی

حکومت لندن عدالت میں پانامہ جےآئی ٹی سے بھی مکرگئی

تحریک انصاف کی حکومت نے براڈ شیٹ کیس کے دوران لندن کی عدالت میں پانامہ لیکس کی جے آئی ٹی کی تحقیقات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پانامہ لیکس سامنے آنے پر سپریم کورٹ نے آئی ایس ائی اور ایم آئی کے افسران سمیت بیوروکریٹس پر مبنی ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے میاں نواز شریف کے خلاف 10 جلدوں پر مبنی رپورٹ مرتب کی تھی جس پر میاں نواز شریف کو سزا ہوئی۔

دوسری جانب براڈشیٹ نے جب نیب اور حکومت پاکستان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تو اپنا کیس مضبوط کرنے کیلئے پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں ایوان فیلڈ اپارٹمنٹ کی قیمت کا تعین کیا تھا اور براڈشیٹ اسی قیمت کے کی شرح سے حکومت پاکستان سے جرمانہ مانگ طلب کر رہی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما مصدق ملک نے عدالتی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 2019 میں لندن کی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو ثبوت کے طور پر نہ دیکھا جائے کیوں کہ اس میں موجود اعداد و شمار درست نہیں ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وقاص قتل کیس: گرفتار پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور

وقاص قتل کیس: گرفتار پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور

خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد