in

اوپر کا طبقہ بدعنوان ہو تو قوميں تباہ ہوتی ہيں،عمران خان

اوپر کا طبقہ بدعنوان ہو تو قوميں تباہ ہوتی ہيں،عمران خان

قوم وسائل کی کمی سے نہيں بلکہ کرپشن سے تباہ ہوتی ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم وسائل کی کمی سے نہيں بلکہ کرپشن سے تباہ ہوتی ہے۔

اتوار کو وزيراعظم عمران خان نے تحريک انصاف کے يوم تاسيس پر پيغام دیتے ہوئے کہا کہ جب اوپر کا طبقہ بدعنوان ہوتا ہے تو قوميں تباہ ہوتی ہيں۔انھوں نے بتایا کہ ملک کے اندر اتنے وسائل ہيں کہ بيرونی قرضہ خود اتارديں گے۔لاہور اور سندھ کے اندر 2 نئے شہر بنارہے ہيں جبکہ بنڈل آئی لينڈ کے ليے سندھ حکومت سے بات چل رہی ہے۔

اپنی جماعت سے متعلق عمران خان نے بتایا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانےکاسفر25برس پہلے شروع کيا۔ پارٹی کےقيام کا مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ديکھتا تھا کہ سياست دان پاکستان سے پيسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہيں۔اس کو روکنے کے لئے پاکستان تحريک انصاف بنائی۔

انھوں نے کہا کہ کئی سياست دان اقتدارميں آکر بس اپنا فائدہ ديکھتے ہيں۔کچھ ہی سياستدان ہوتے ہيں جو سياست کوعبادت سمجھتے ہيں۔ کرپشن نے پاکستان کو تباہ کرديا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہے ہيں۔ کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والا ہمارے خلاف کھڑا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارائیں

پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارائیں

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سینٹرل جیل کےقیدیوں کےلیےاہم فیصلہ

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سینٹرل جیل کےقیدیوں کےلیےاہم فیصلہ