in

چترال: دفعہ 144 نافذ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر کے اوقات محدود

چترال: دفعہ 144 نافذ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر کے اوقات محدود

چترال میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لوئر چترال میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر چترال حسن عابد نے بتایا کہ کرونا ایس او پیز پرعمل درآمد کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ 17مئی تک ہوگا۔ڈپٹی کمشنرنےدفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے بند کردئیے ہیں۔

نوٹفکیشن کے مطابق شام 6 بجے سےسحری کے وقت تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر حسن عابد نے ہفتہ اور اتوار کے روز بھی مارکیٹ بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ریسٹورانٹ میں بھی کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ریستوران سے کھانا پیک کرواکے لے جانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

نوٹفیکشن کےتحت تمام سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے۔

نوٹفیکشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عید الفطر اور چیلم جشٹ فیسٹول کے مواقع پر باہر سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کا اُس وقت کے صورت حال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مردان میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

مردان میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا

بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا