in

پی آئی اے کاطیارہ چین سے کروناویکسین لیکراسلام آبادپہنچ گیا

پی آئی اے کاطیارہ چین سے کروناویکسین لیکراسلام آبادپہنچ گیا

قومی ایئر لائن کا طیارہ 24 ٹن سے زائد کرونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

کرونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومتی اداروں نے کام تیز کردیا۔ قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کا دوسرا طیارہ گزشتہ رات ہفتہ کو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 3 پروازوں سے مجموعی طور پر ويکسين کی 10 لاکھ خوراکيں لائيں جائيں گی۔

چین سے پی آئی اے کی تیسری پرواز ویکسین لے کر اتوار کی صبح 10 بجے تک ایئرپورٹ پہنچے گی۔ خصوصی طیارے پر ویکسین کی لوڈنگ کا کام جاری ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چین سے مجموعی طور پر 10 لاکھ سائنوفارم کی خوراکیں لانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد تیز کردی گئی ہے۔ ممکنہ تیسری اور مہلک ترین لہر سے نمٹنے کیلئے تمام حکومتی اداروں نے کام تیز کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی آئی ہے۔ مہلک وباء عالمی بحران ہے، اس سے بچاو کیلئے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے، اپنا قومی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ 24 گھنٹے میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد رہی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 55 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے۔ 24 گھنٹے میں کرونا کے 5 ہزار 611 نئے کیس سامنے آئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 816 ہوگئی ہے۔ ملک میں 24 گھنٹے میں کرونا سے مزید 118 افراد انتقال کرگئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ مہوش حیات طلبہ کی آواز بن گئیں شفقت محمود سے بڑا مطالبہ کردیا

اداکارہ مہوش حیات طلبہ کی آواز بن گئیں شفقت محمود سے بڑا مطالبہ کردیا

کراچی کے 4 ٹاؤنز میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

کراچی کے 4 ٹاؤنز میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا