in

کروناوائرس: فوج کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری

کروناوائرس: فوج کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزیرداخلہ کرونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کےلیے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ 23 اپریل کو این سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کےلیے فوج کی خدمات لی جائیں گی۔

کراچی کے 4 ٹاؤنز میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے فوج کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کےتحت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں اپنی اپنی ضرورت کے مطابق فوج سے مدد لے سکیں گی، تاہم نوٹیفکیشن میں فی الحال سندھ شامل نہیں ہے۔

پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع،مزید سخت پابندیاں

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر 3ساڑھے 3 لاکھ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، بھارت میں کرونا وائرس کے باعث قبرستان اور شمشان گھاٹ ایک ہوچکے ہیں، ایسی صورتحال سے بچنے کےلیے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ بہت بڑا اور اہم ہے تاکہ پاکستان میں عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عراق: اسپتال میں آگ لگنےسے 82کرونا مریض ہلاک

عراق: اسپتال میں آگ لگنےسے 82کرونا مریض ہلاک

بھارت کی صورتحال   اکشے کمار کا اتنی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے 

بھارت کی صورتحال   اکشے کمار کا اتنی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے