in

پنجاب: کالجزکےبعد نویں، دسویں جماعت کی کلاسزبند

پنجاب: کالجزکےبعد نویں، دسویں جماعت کی کلاسزبند

پنجاب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو باعث 25اضلاع میں کالجز کے بعد نويں اور دسويں جماعت کےاسکولز بھی دوبارہ بند کرديے گئے۔

پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کےلیے کالجز کے بعد نویں اور دسویں کلاس کے اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مریضوں پر 90فیصد آکسیجن استعمال ہورہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

نوٹیفکیشن کے مطابق بہاولپور،بھکر، ڈی جی خان، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، شیخوپورہ، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرونا کیسز کی شرح 5فیصد سے زائد ہے جس کے باعث اسکولز بند کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے گجرات اور سیالکوٹ کرونا کیسز کی شرح 5فیصد سے کم ہونے پر اسکولز معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے تاہم اسکولز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔

پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام کالجز بندکردیے گئے

قبل ازیں گزشہ دنوں پنجاب میں کرونا کیسز میں بتدریج اضافےکے پيش نظرحکومت نے 25اضلاع میں کالجوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس حوالے سے ہفتے کے روز پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کالجوں میں ہفتے میں دو دن کلاسز کے انعقاد کا سلسلہ بھی روک دیا گیا ہے اور تمام سرکاری ونجی کالجز کرونا کی صورتحال بہتر ہونے تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تیسراٹی20: پاکستان کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

تیسراٹی20: پاکستان کاٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

جنوبی افریقی کرکٹر نےاسلام قبول کرلیا

جنوبی افریقی کرکٹر نےاسلام قبول کرلیا