احتساب عدالت کا ن لیگی رہنماء کوجیل بھیجنے کاحکم
لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔
احتساب عدالت نے نيب کی جسمانی ريمانڈ کی درخواست خارج کرتے ہوئے خواجہ آصف کو جيل بھيجنے کا حکم دے ديا۔ سماعت شروع ہوئی تو نيب پراسيکيوٹر نے تفتيش مکمل کرنے کيلئے مزيد وقت کی استدعا کی۔
خواجہ آصف کے وکيل بولے یہ چاہتے ہيں خواجہ آصف خود اپنی تفتیش کرکے نیب کو دیں، جس پر جج جواد الحسن نے کہا خواجہ صاحب آپ نیب کو سارا کچھ بتا دیں، بات کو ختم کردیں۔
خواجہ آصف کے وکيل نے عدالت ميں دستاويزات پيش کيں، جنہيں ديکھ کر جج جواد الحسن نے کہا دستاویزات سے لگتا ہے سب کچھ تو خواجہ آصف دے چکے ہیں۔