in

پنجاب میں آکسیجن فراہمی کی صورتحال اطمینان بخش ہے،ڈاکٹر یاسمین

پنجاب میں آکسیجن فراہمی کی صورتحال اطمینان بخش ہے،ڈاکٹر یاسمین

صوبے میں آکسیجن کی تعداد تسلی بخش ہے

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔ لاہور میں اس کی شرح 20 فیصد جب کہ پنجاب میں شرح 11 فیصد ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کرونا کے 3 ہزار 56 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں کمرشل سرگرمیاں شام 6 بجے کے بعد بند ہوں گی۔ پنجاب میں ریسٹورنٹس پر ان ڈور ڈائننگ بند ہوگی۔ طبی عملے کیلئے ویکسین اور حفاظتی سامان اسپتالوں میں وافر مقدار میں موجود ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ صوبے میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے۔ آج لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 20، فیصل آباد میں 27 فیصد ہے۔ راول پنڈی میں کرونا کیسز 10 فیصد بڑھ گئے۔ پرائمری ہیلتھ کیئر نے کرونا مریضوں کیلئے 2 ہزار 310 بیڈ دیئے۔ پنجاب میں 200 وینٹی لیٹر بڑھائے گئے ہیں۔

اسپتالوں کی کارکردگی پر انہوں نے کہا کہ لاہورمیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا سے 28 اموات ہوئیں۔ لاہور 15، راول پنڈی میں 10 علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے۔ اس دوران پنجاب میں ہفتہ اور اتوار کو سرگرمیاں بند ہیں۔ آج لاہور میں 23 نئے وینٹی لیٹر لگائے جا رہے ہیں۔ لاہور کے پبلک سیکٹر اسپتالوں میں 50 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔ گوجرانوالہ میں 88 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔ اس وقت آکسیجن کی صورت حال تسلی بخش ہے۔ 91 فیصد آکسیجن میڈیکل سروسز کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔ شیڈول سرجری پر 2 ہفتے کیلئے پابندی لگا رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت میں ابتر صورتحال آنجہانی ادکار سشانت سنگھ کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرابورتی بھی مداحوں کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں اہم قدم اٹھا لیا

بھارت میں ابتر صورتحال آنجہانی ادکار سشانت سنگھ کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرابورتی بھی مداحوں کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں اہم قدم اٹھا لیا

کپل شرما شو کی اداکارہ سمونا چکراورتی کی پراسرار شخص کیساتھ تصاویر وائرل مداح سوچوں میں گم

کپل شرما شو کی اداکارہ سمونا چکراورتی کی پراسرار شخص کیساتھ تصاویر وائرل مداح سوچوں میں گم