in

مریضوں پر 90فیصد آکسیجن استعمال ہورہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

مریضوں پر 90فیصد آکسیجن استعمال ہورہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کرونا وائرس کی گزشتہ لہر کے مقابلے میں زیادہ تشویشناک ہے اور جہاں نظام صحت سخت دباؤ کا شکار ہے وہیں ملک میں بننے والی کل آکسیجن کا 90 فیصد حصہ زیر استعمال آچکا ہے۔

سماء کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت نے کہا کہ پاکستان میں آکیسجن کی کل گنجائش اب 880 میٹرک ٹن ہے جو حال ہی میں 40 فیصد اضافے کے بعد اتنی ہوئی ہے لیکن اب اس کل گیس کا 90 فیصد حصہ استعمال ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کرونا وائرس کی پچھلی لہر میں جو صورتحال تھی اب اس سے کہیں زیادہ ابتر ہے اور اگر آکسیجن کی پیداوار میں حالیہ 40 فیصدی اضافہ نہ ہوا ہوتا تو آج ہمارے پاس مریضوں کو لگانے کیلئے آکسیجن بچ ہی نہیں رہی ہوتی۔

پاکستان میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کل پیداوار میں سے صرف 10 فیصد آکسیجن کے بچ رہنے کے علاوہ صحت کے نظام پر پڑنے والے دباؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے مزید سنجیدہ رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جب سے وباء کا آغاز ہوا ہے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات 153 ریکارڈ ہوئی تھیں لیکن ہفتے کو ملک میں اس سے بھی زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کو این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث کل 157 مریض جان کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 682 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ صورتحال کو مزید سنگینی سے روکنے کیلئے ہمیں کیسز کی تعداد کو نیچے لانا ہوگا اور اس کا پہلا طریقہ مروجہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہے جس پر 2 روز سے سختی کی جارہی ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو جن شہروں میں مسلسل 7 روز سے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ہے، وہاں فوری طور پر مکمل لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 15 ایسے شہر ہیں جہاں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے زیادہ ہے تاہم اس حوالے سے ہمیں متعلقہ شہر کا نظام صحت بھی دیکھنا پڑے گا، اگر وہاں صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے تو پھر ایسے شہر میں لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

بلوچستان میں دہشت گردی کا نیا الرٹ جاری کردیاگیا

بلوچستان میں دہشت گردی کا نیا الرٹ جاری کردیاگیا