in

بلوچستان میں دہشت گردی کا نیا الرٹ جاری کردیاگیا

بلوچستان میں دہشت گردی کا نیا الرٹ جاری کردیاگیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کوئٹہ میں جمعرات کو نجی ہوٹل میں خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے 4 ٹیمیں تشکیل دیدیں جبکہ بلوچستان میں دہشت گردی کا نیا الرٹ جاری کردیا۔

کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر جمعرات کو نجی ہوٹل کی پارکنگ میں خودکش حملہ کیا گیا تھا، واقعے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی، حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں دہشت گردی کا نیا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں دھماکے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ افسران کی سربراہی میں 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹ نادرا اور اعضاء کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔

پولیس کو دھماکے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ سراغ ملے ہیں، جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کی جارہی ہے، ہوٹل انتظامیہ کو سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی بلوچستان کی جانب سے ڈویژنل افسران کو جاری خط میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے 2 خودکش حملہ آور بلوچستان میں داخل ہوئے تھے، ایک نے دھماکا کردیا، دوسرا اب بھی صوبے میں موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے 6 رکنی اغواء کار گروپ بھی تشکیل دیا ہے، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اعلیٰ سیاسی شخصیات، تاجروں اور ان کے اہلخانہ کو اغواء کیا جاسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مریضوں پر 90فیصد آکسیجن استعمال ہورہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

مریضوں پر 90فیصد آکسیجن استعمال ہورہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

سینئر صحافی ابصار عالم پرحملے کی ویڈیو منظر عام پرآگئی

سینئر صحافی ابصار عالم پرحملے کی ویڈیو منظر عام پرآگئی