in

کروناوائرس کی تباہ کاریاں، پاکستان کی بھارت کوتعاون کی پیشکش

کروناوائرس کی تباہ کاریاں، پاکستان کی بھارت کوتعاون کی پیشکش

پاکستان نے بھارت کو کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے سرکاری سطح پر تعاون کی پیش کش کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھارت کو وینٹی لیٹر، ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں اور دیگر امدادی سامان فراہم کرنے سمیت دیگر امور میں مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کی نئی لہر کے دوران صورتحال انتہائی خراب ہے، صرف 3 روز کے دوران 7 ہزار سے زائد افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں جبکہ 4 اپریل کے بعد سے مسلسل ایک سے تین لاکھ تک نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 44 ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ 46 ہزار 469 جبکہ اموات ایک لاکھ 92 ہزار 199 تک پہنچ گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو سرکاری سطح پر مدد کی پیشکش جذبۂ خیر سگالی کے طور پر کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کیلئے حکام طریقۂ کار طے کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 157 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ یکم سے 23 اپریل تک ایک لاکھ 11 ہزار 851 نئے کیسز اور 2 ہزار 568 مریض انتقال کرچکے ہیں، مجموعی طور پر اموات کی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ چکی ہے۔

اس سے قبل ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی بھارتی وزیراعظم ندیندر مودی کو خط لکھ کر کرونا وائرس کی تازہ لہر کے دوران 50 ایمبولینسیں بھارت بھجوانے کی پیشکش کرچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شمالی وزیرستان: ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کاتاثر غلط ہے، انتظامیہ

شمالی وزیرستان: ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کاتاثر غلط ہے، انتظامیہ

مریض سڑکوں پرآنے کے بعدہی شاید ہم جاگیں، مظہرعباس

مریض سڑکوں پرآنے کے بعدہی شاید ہم جاگیں، مظہرعباس