in

ڈی ایچ اے ’مافیا کلب‘ گرفتار، گاڑی بھی بند

ڈی ایچ اے ’مافیا کلب‘ گرفتار، گاڑی بھی بند

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس نے ڈیچ ایچ اے ’مافیا کلب‘ کے ارکان کو گرفتار کرکے گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑی گاڑی کی فینسی نمبر پلیٹ کے اوپر ’ڈی ایچ اے مافیا کلب‘ لکھا ہوا ہے اور اس گاڑی پر چند مسلح افراد بھی سوار ہیں جو بظاہر باڈٰی گارڈز لگ رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو ایک شہری نے اپنے فون میں ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔ وہ اپنے کار میں اس ’مافیا کلب‘ کی گاڑی کے پیچھے سفر کر رہے تھے۔

ایس ایس پی کلفٹن نے سوشل میڈیا کی اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ اس گاڑی کو فوری طور پر پکڑا جائے۔ پولیس نے اپنے پیغام رسانی کے سسٹم کے ذریعے اس گاڑی کے بارے میں میسج چلایا اور جگہ جگہ تعینات پولیس اہلکار الرٹ ہوگئے۔

کلفٹن پولیس کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ تک مذکورہ گاڑی دو تلوار کے پاس نظر آئی تو وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے اس کو روکا اور گاڑی میں بیٹھے مسلح افراد سے اسلحہ کی دستاویزات طلب کیں مگر ان کے پاس قابل قبول دستاویزات نہیں تھیں۔

پولیس نے گاڑی سمیت تمام افراد کو کلفٹن تھانے منتقل کردیا جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی ایچ اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ چند لڑکوں پر مشتمل ایک گروپ ہے جو ڈیفنس کی سڑکوں پر کار ریسنگ کرتے ہیں اور ان کا ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ڈی ایچ اے نے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ ذاتی چیزوں سے ڈیفنس کا نام نہ جوڑا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا

ٹرمپ کو ڈرون حملے میں مارنے کی دھمکی

ٹرمپ کو ڈرون حملے میں مارنے کی دھمکی