in

پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام کالجز بندکردیے گئے

پنجاب کے 25 اضلاع میں تمام کالجز بندکردیے گئے

پنجاب میں کرونا کیسز میں بتدریج اضافے کے پيش نظرحکومت نے 25 اضلاع میں کالجوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ہفتے کے روز پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کالجوں میں ہفتے میں دو دن کلاسز کے انعقاد کا سلسلہ بھی روک دیا گیا ہے اور تمام سرکاری ونجی کالجز کرونا کی صورتحال بہترہونےتک بند رہیں گے۔

تمام سرکاری و نجی کالجز ان اضلاع میں بند کیے گئے ہیں جہاں کرونا کے کیسز کی شرح 5 فیصد یا اس سے زائد ہے۔

جن اضلاع میں کالجز بند کیے گئے ہیں ان میں لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، ملتان، رحیم یارخان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپور، گوجرانوالہ، خوشاب، لودھراں، پاکپتن، ساہیوال، سیالکوٹ، راولپنڈی، سرگودھا، منڈی بہاؤالدين، جھنگ، خانیوال، قصور، بہاولنگر، چکوال اوربھکر شامل ہیں۔

پنجاب میں کرونا وائرس سے اب تک 7 ہزار 897 مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 85 ہزار 542 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 2 لاکھ 32 ہزار 135 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 98 افراد جبکہ پاکستان بھر میں ریکارڈ 157 افراد کرونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چوری شدہ سافٹ ویئرز کا بڑھتا ہوا استعمال اور اسکےنقصانات

چوری شدہ سافٹ ویئرز کا بڑھتا ہوا استعمال اور اسکےنقصانات

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، آج کے کرنسی ریٹ