in

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگیں

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگیں

گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد بڑھ گئیں

کراچی میں موبائل فونز چھیننے کے واقعات گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد بڑھ گئے۔ موٹرسائيکل چھیننے اور چوری ہونے کی شرح میں 18 فیصد اضافہ ہوگیا۔ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال 10 افراد قتل جبکہ 125 کےقریب زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 22 اپریل تک ڈکيتوں نے 5 سو 52 گاڑیاں چھینی اور چوری کی ہیں۔ گذشتہ سال انہی چار ماہ میں 5 سو 32 گاڑیوں سے شہری محروم ہوئے تھے۔

سال 2021 میں اب تک 15 ہزار 58 موٹرسائیکلوں سے شہری محروم ہوئے۔گزشتہ سال یہ تعداد 10 ہزار 67 تھی۔اس دوران 7 ہزار 5 سو 42 موبائل فون بھی چھینے گئے جبکہ گزشتہ سال 5 ہزار 9 سو 37 موبائل فون چھینے گئے تھے۔مختلف وارداتوں کے دوران سال 2021 میں اب تک فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 125 زخمی ہوچکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا کے باعث بھارتی اداکار و ہدایتکار چل بسے

کرونا کے باعث بھارتی اداکار و ہدایتکار چل بسے

شائستہ لودھی بالآخر اپنی علیحدگی پر بول پڑیں

شائستہ لودھی بالآخر اپنی علیحدگی پر بول پڑیں