in

کراچی ضمنی الیکشن میں عوام ن لیگ کوووٹ دیں،مریم نواز

Maryam Talk

ن لیگ نے کراچی میں امن بحال کیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ جیتے گی اور عوام سے اپیل ہے ن لیگ کو ووٹ دیں۔ این اے 249 کے عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت کی خاطر کراچی کا دورہ منسوخ کیا، میں کراچی جا رہی تھی لیکن ابھی فلائٹ کینسل کروائی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سندھ کے عوام کے مسائل کا حل ن لیگ کے پاس ہے اور ن لیگ کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہی کراچی میں امن بحال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی نالائق حکومت کبھی نہیں آئی جہاں عوام روزے کی حالت میں چینی کے لیے رل رہے ہیں، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کنول آفتاب سے شادی کے بعد ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

کنول آفتاب سے شادی کے بعد ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس میں ڈالرزکی برسات 

روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس میں ڈالرزکی برسات