in

کوئٹہ:ہوٹل پرخودکش حملہ افغان شہری نےکیا،سی ٹی ڈی

کوئٹہ:ہوٹل پرخودکش حملہ افغان شہری نےکیا،سی ٹی ڈی

محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں سرینا ہوٹل دھماکے میں خودکش بمبار افغان شہری تھا۔ 2 میں سے ایک خودکش بمبار نے ہوٹل کو نشانہ بنایا،ایک بمبار بلوچستان میں موجود ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) بلوچستان کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق بلوچستان میں نیا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری الرٹ کے مطابق ہوٹل دھماکے میں خودکش بمبار افغان شہری تھا۔ افغانستان سے 2 خود کش بمبار بلوچستان میں داخل ہوئے۔

سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دو میں سے ایک خود کش بمبار نے ہوٹل کو نشانہ بنایا، جب کہ ایک بمبار بلوچستان میں ابھی بھی موجود ہے۔

کالعدم تنظیم نے چھ افراد پر مشتمل اغواء برائے تاوان کا گروپ بھی تشکیل دیا ہے۔ اغواء کاروں کا گروپ اہم شخصیات اور تاجروں اور ان کے اہل خانہ کو اغواء کرسکتے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کش بمبار اور اغواء کاروں کے گروپ کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کے باعث صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی ٹیم میں مڈل آرڈر میں مشکلات درپیش ہیں، بابراعظم

قومی ٹیم میں مڈل آرڈر میں مشکلات درپیش ہیں، بابراعظم

عائزہ خان کی والدہ اوربیٹی کے ساتھ پہلی افطار پارٹی،تصاویر

عائزہ خان کی والدہ اوربیٹی کے ساتھ پہلی افطار پارٹی،تصاویر