in

کراچی گرد الود موسم کی لپیٹ میں

کراچی گرد الود موسم کی لپیٹ میں

کراچی میں اعلی الصبح ہی موسم گرد الود ہواؤں کی لپیٹ میں رہا، جس سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی فضا گرد آلود ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ کے قریب حد نگاہ صرف 2 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارے کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سے ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

آج ریکارڈ کیے گئے تناسب کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے، جب کہ صبح کے اوقات میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 27.5 رہا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جب کہ اسی دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند ایک علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 77، اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 19، زیرو پوائنٹ 18، گولڑہ 3، ایئرپورٹ 2، راولپنڈی 10، چکوال 6، قصور، گوجرانوالہ 4 جبکہ جہلم، حافظ آباد اور نارووال میں 3 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ لاہور 2، گجرات، پٹن 14، کاکول 13، کالام 5، مالم جبہ 3، مظفر آباد، گڑھی دوپٹہ 26، راولا کوٹ 23، کوٹلی 18، لہہ 6، گلگت، چلاس 2، استور اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44، چھور، مٹھی اور موہنجو داڑو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیف علی خان سے شادی کرنے سے بہت سے لوگوں نے نہ صرف منع کیا بلکہ ۔ ۔ ۔ کرینہ کپور خان بالآخر بول پڑیں

سیف علی خان سے شادی کرنے سے بہت سے لوگوں نے نہ صرف منع کیا بلکہ ۔ ۔ ۔ کرینہ کپور خان بالآخر بول پڑیں

آغاعلی بھی طلباء کی حمایت میں بول پڑے

آغاعلی بھی طلباء کی حمایت میں بول پڑے