in

کینیڈاسےپروازیں معطل ہونے پرپاکستان کانظرثانی کامطالبہ

کینیڈاسےپروازیں معطل ہونے پرپاکستان کانظرثانی کامطالبہ

کینیڈا کی جانب سے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کرنے کے فیصلے پر پاکستان نے نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر نے کینیڈا کی حکومت کو خط لکھ ہے جس ميں کہا گيا ہے کہ پاکستان سے تمام مسافر پروازیں 30 روز کیلئے معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اسمارٹ لاک ڈاون پالیسی کے تحت کرونا وبا سے اچھے طرح نمٹ رہا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ روز کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 5870 تھی، یومیہ 3 لاکھ بتيس ہزار والے ہمسایہ ملک سے جوڑنا درست نہیں۔

ہائی کمشنر نے پاکستان سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ زمینی حقائق کے منافی قرار ديتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹرین یا فلائٹس آپریشنل نہیں۔ بھارت میں کیسز بڑھنے کے بعد پاکستان سے فلائٹس بند کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی حکومت فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پاکستان سے فلائٹس جلد دوبارہ شروع کرے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤکے روک تھام کیلئے کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کیلئے فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔ فیصلے کے تحت پابندی 30 روز کیلئے عائد کی گئی ہے۔ فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔ پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا۔

کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کیلئے کارگو پروازیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ مسافر بردار پروازوں پر بھی یہ پابندی عارضی ہے لیکن ہم مسلسل صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اسی کی بنیاد پر آئندہ بھی فیصلے کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تحریک لبیک پاکستان سے کیا گیا عہد پورا ہوگیا، اعجاز چوہدری

تحریک لبیک پاکستان سے کیا گیا عہد پورا ہوگیا، اعجاز چوہدری

دہلی کےاسپتال میں آکسیجن کابندوبست کرنے پرسشمیتا سےسوال

دہلی کےاسپتال میں آکسیجن کابندوبست کرنے پرسشمیتا سےسوال