in

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کی انتخابی مہم میں سرکاری املاک کے استعمال پر اليکشن کميشن نے سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کرديا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 249 میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سرکاری املاک کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔ پی ایس پی سربراہ اور حلقے سے امیدوار مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

سرکاری املاک کو انتخابی مہم کيلئے استعمال کرنے پر پيپلز پارٹی اميدوار قادر مندوخيل کو بھی نوٹس جاری کيا گيا ہے۔

نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پی ایس پی نے سرکاری املاک پر پارٹی جھنڈے اور پینا فلیکس لگائے جبکہ پیپلزپارٹی نے سرکاری املاک کو انتخابی مہم کیلئے استعمال کیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو بھی وارننگ لیٹر جاری کردیا۔

این اے 249 کی نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واؤڈا کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر 29 اپریل کو ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔

اس نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امجد آفریدی، پیپلزپارٹی کی جانب سے قادر مندوخیل، مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معاہدہ منسوخ: چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں کشیدگی

معاہدہ منسوخ: چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں کشیدگی

FSD child abuse

پھل کھانے والے بچے پر سوتیلے باپ کا بہیمانہ تشدد