in

پھل کھانے والے بچے پر سوتیلے باپ کا بہیمانہ تشدد

FSD child abuse

راولپنڈی میں 8 سالہ بچے کو پھل کھانے کی پاداش میں سوتیلے باپ کے ہاتھوں بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑا تاہم بچے کی ماں کی بنائی ہوئی واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق 20 اپریل کو متاثرہ بچے طیب علی نے اپنے سوتیلے بھائی کے ہاتھ سے پھل چھین کر کھالیا جس پر اس کے سوتیلے باپ نوید نے اسے پلاسٹک کے پائپ سے بری طرح پیٹنا شروع کردیا۔ پٹائی کے دوران بچہ چيختا چلاتا اور معافی مانگتا رہا لیکن غصے کی وجہ سے آپے سے باہر باپ کا ہاتھ نہیں رکا۔

اس دوران بچے کی سگی ماں نے اس پوری کارروائی کی ویڈیو بناکر وائرل کردی جو کسی طرح پولیس تک بھی پہنچی اور اس نے بچے پر تشدد کے الزام میں نوید کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ بنی راولپنڈی شفقت محمود نے سماء کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تاہم اگلے روز ملزم نے اپنی ضانت کروالی۔

اس صورتحال کے پیش نظر ایک ادارے پاکستان سويٹ ہوم نے اس بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جس پر اس کی ماں کا کہنا ہے کہ اس کیلئے اپنے بچے سے دور رہنا اتنا آسان نہیں تاہم اس نے اُمید ظاہر کی ہے کہ اس ادارے میں اس کے بیٹے کی تعلیم و تربیت احسن طور پر ہوسکے گی۔

متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ وہ اس نئی جگہ بہت خوش ہے اور گھر واپس نہیں جانا چاہتا، تاہم بچے نے یہ شکایت بھی کی کہ اس کے پاپا اسے بری طرح پیٹتے رہے اور وہ چیخیں مارتا رہا لیکن کسی نے بھی اسے نہیں بچایا۔

دوسری جانب ملزم نوید کا کہنا ہے کہ آئندہ وہ اس بچے یا اپنی کسی بھی اولاد کو ہاتھ نہیں لگائے گا۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے نہیں پتہ تھا کہ اپنے بچوں کو مارنے پر بھی کیس درج ہوسکتا ہے۔

تاہم پوليس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد ملزم کو قانون کے ہاتھوں سزا ضرور دلوائيں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری

کرونا کیسز میں اضافہ، پمز میں سہولیات کم پڑگئیں

کرونا کیسز میں اضافہ، پمز میں سہولیات کم پڑگئیں