in

اسپیکر قومی اسمبلی کارویہ غیر جانبدارانہ نہیں،نازبلوچ

اسپیکر قومی اسمبلی کارویہ غیر جانبدارانہ نہیں،نازبلوچ

پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکراسد قیصر کا رویہ درست نہیں کیوں کہ وہ اپوزیشن اراکین کو بولنے ہی نہیں دیتے۔

سماء کے پروگرام نیوزبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اس قیصر اپوزیشن رہنماؤں کو بولنے نہیں دیتے اور بار بار ان کے مائیک بند کروا دیتے ہیں۔

ناز بلوچ نے کہا کہ حکومت نے ٹی ایل پی کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس کو پارلمینٹ میں پیش نہیں کرسکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعے کو اجلاس میں قرارداد پر بحث ہونی تھی لیکن انہوں سوال جواب سیشن رکھا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنایا ہوا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اتنا بڑا مسئلہ درپیش تھا اور لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہوا لیکن وزیراعظم نے پارلیمنٹ آنے کی زحمت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ڈنمارک میں توہین رسالت کے واقعات ہوئے تھے تو ہم نے یوٹیوب کو ملک میں بند کردیا تھا۔

شاہدخاقان کے بیان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹرین کو زبان کے استعمال میں اختیاط کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں کبھی بھی اتنی تذلیل کے ساتھ عوام کو چینی نہیں ملی۔

رہنما ن لیگ مائزہ حمید نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معاہدے کا پتہ ہے اور نہ ہی قرارداد کا کیوں کہ اسپیکراسد قیصر آج ایک گھنٹہ تاخیر سے اجلاس شرع کرنے کے بعد سوال جواب سیشن پر چلے گئے جبکہ ہمارا مطالبہ تھا کہ قرارداد پر بحث کی جائے۔

مائرہ حمید کا کہنا تھا کہ جب ہمارا حق چھینا جائے گا تو ہم اس کے لیے کچھ بھی کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان کوبھی اس لیول پر پہنچایا گیا کہ انہیں فلور چھیننا پڑا۔

شاہدخاقان عباسی کے بیان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کو معافی نہیں مانگنی چاہیے بلکہ شیخ رشید کو پارلیمنٹ کو بریف نہ کرنے پر معافی طلب کرنی چاہیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی عرب نے پاکستانیوں مسافروں کی آمد پر پابندی لگادی

سعودی عرب نے پاکستانیوں مسافروں کی آمد پر پابندی لگادی

تحریک لبیک پاکستان سے کیا گیا عہد پورا ہوگیا، اعجاز چوہدری

تحریک لبیک پاکستان سے کیا گیا عہد پورا ہوگیا، اعجاز چوہدری