in

ملیر،کورنگی اورضلع شرقی میں دل کے اسپتال نہ ہونے پرفریقین کونوٹس

Sindh-High-Court-1

کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر،کورنگی اور ضلع شرقی میں دل کےاسپتال تعمیر نہ ہونے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

دل کے اسپتالوں سے متعلق کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملیر،کورنگی اور ضلع شرقی میں ایک بھی دل کا اسپتال نہیں ہے۔علاقے کے لوگ بیمار ہوتے ہیں تو مریضوں کو جناح ہسپتال لے کر آنا پڑتا ہے اور جناح اسپتال دور ہونے کی وجہ سے کئی مریض تو راستے میں ہے دم توڑ دیتے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جعفر طیار سوسائٹی اسپتال کیلئے بھی 2200 گز اراضی دینے کیلئے تیار ہے۔ یہ عوامی مسئلہ ہے اس لئے فوری طور پراسپتال بنانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری ہیلتھ و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے تمام فریقین سے 25 مئی تک جواب طلب کرلیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلوں کا اعلان ہوگیا

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلوں کا اعلان ہوگیا

Edhi corona uniform

فیصل ایدھی کی بھارت کو 50ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش