in

فیصل ایدھی کی بھارت کو 50ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش

Edhi corona uniform

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کرونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارت کو 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

بھارت میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے بعد فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا ہے۔

فیصل ایدھی نے خط میں لکھا ہے کہ بھارت میں کرونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے اور اس مشکل وقت میں انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

خط میان کہا ہے کہ ہم کرونا وائرس میں ان حالات میں آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

بھارت:نئی دہلی میں ہر تیسرا شخص کرونا میں مبتلا ہوگیا

واضح رہے کہ کہ بھارت میں کرونا وائرس کی تیسری لہر اور نئی قسم سامنے آنے پر کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ سوا تین لاکھ سے زیادہ نئے یومیہ متاثرین رپورٹ کیے گئے ہیں۔

نئی دہلی میں ایک دن میں سب سے زیادہ 25 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دلی میں ٹیسٹ ہونے والا ہر تیسرا شخص کرونا وائرس میں مبتلا ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ دہلی میں صورت حال بہت خراب ہے۔ اتوار کے روز دارالحکومت نئی دہلی میں 161 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sindh-High-Court-1

ملیر،کورنگی اورضلع شرقی میں دل کے اسپتال نہ ہونے پرفریقین کونوٹس

میرپورماتھیلو:زمین کے تنازعے پر2  گروہوں کا جھگڑا،17افراد زخمی

میرپورماتھیلو:زمین کے تنازعے پر2 گروہوں کا جھگڑا،17افراد زخمی