in

میرپورماتھیلو:زمین کے تنازعے پر2 گروہوں کا جھگڑا،17افراد زخمی

میرپورماتھیلو:زمین کے تنازعے پر2  گروہوں کا جھگڑا،17افراد زخمی

میرپور ماتھیلو میں زمین کے تنازعے پر سیال برادری کے 2 گروہوں میں تصادم کےنتیجے میں خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔

جمعہ کو ہونے والا یہ واقعہ میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے کالو سیال میں پیش آیا۔ سیال برادری کے 2 فریقین کے ڈنڈا بردار افراد نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے 10 افراد جبکہ دوسرے گروپ کے 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

واقعہ سے متعلق پولیس نے میرپور ماتھیلو تھانے پر دونوں فریقین کی علیحدہ علیحدہ رپورٹ درج لی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Edhi corona uniform

فیصل ایدھی کی بھارت کو 50ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش

لاہور: شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور: شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل سے رہا