in

کراچی اورحیدرآباد میں کیسز بڑھنا پریشان کن بات ہے،مراد علی شاہ

کراچی اورحیدرآباد میں کیسز بڑھنا پریشان کن بات ہے،مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں تیزی سے کرونا کیسز بڑھنا پریشان کن ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج بروز جمعہ 23 اپریل کو ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرا، سعید غنی، ناصر شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا نے اجلاس کے شرکا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی، سندھ میں کووڈ کے باعث جنوری 2021 میں 431 ، فروری میں 339 اور مارچ میں 151 اموات ہوئی ہیں جب کہ اپریل میں اب تک 72 مریض انتقال کرگئے۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ اس وقت کراچی میں 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور کراچی میں 531 وینٹی لیٹرز کی سہولت مختلف اسپتالوں میں موجود ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز کا اس طرح بڑھنا پریشان کن ہے، جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کریں گے تو کیسز بڑھتے جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عدالت کا نوازشریف کی تمام جائیداد نیلام کرنیکا حکم

عدالت کا نوازشریف کی تمام جائیداد نیلام کرنیکا حکم

Pak vs Zim

دوسرا ٹی20: پاکستان کا زمبابوے کیخلاف بولنگ کا فیصلہ