in

کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروبار بندش کے دن پھر تبدیل

کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروبار بندش کے دن پھر تبدیل

کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروبار کی بندش کے دن دوبارہ تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کراچی میں ہفتہ وار سیف ڈیز ایک بار پھر تبدیل کردیے گئے ہیں۔ فیصلے میں تبدیلی تاجر برادری کے مطالبے پر کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق شہر میں تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کے بجائے اب جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ جب کہ ہفتے کو کاروبار کھلا رہے گا۔ اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کاروباری اوقات سحری سے شام 6 بجے تک رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے اس سے قبل مارکیٹیں جمعہ اور اتوار کو ہی بند کی جارہی تھیں، تاہم سندھ حکومت نے اچانک ہفتہ اتوار مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دوسراٹی 20: بابر اعظم ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

دوسراٹی 20: بابر اعظم ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

چُپکے چُپکے میں داماد کے تضحیک آمیز کردارپرعلی سفینہ کاجواب

چُپکے چُپکے میں داماد کے تضحیک آمیز کردارپرعلی سفینہ کاجواب