اب تک 200 ہیلتھ ورکز شہید ہوچکے
پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا پھوٹ پڑی تو طبی عملہ بے سر و سامانی کے عالم میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان عمل میں اترا۔ اب تک 173 ڈاکٹرز اور 30 پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
آج اپنے ساتھیوں کو یاد کرکے افسردہ ہونے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انسانی جان کا نقصان اپنی جگہ مگر صحت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ زیادہ تراموات سنیئر ڈاکٹرز، پروفیسرز، اسپشلسٹس، پیرامیڈیکل اسٹاف سرجنز، ای این ٹی اسپشلسٹ اور گائنی ڈاکٹرز کی ہوئیں جو 40 سال تک کا تجربہ رکھتے تھے۔ دیکھیے مدثر نذیر کی رپورٹ