in

کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیاگیا

کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیاگیا

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے نیلامی کیلئے آکشن کمیٹی قائم کی تھی جس کی سفارشات کی روشنی میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز سے جاری کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق 21 اپریل کو ضلع کورنگی اور سرجانی ٹاؤن کے 26 پلاٹوں کی نیلامی مکمل ہونے کے بعد جمعرات کو شہر کے قیمتی علاقے کلفٹن، نیو کراچی اور گلستان جوہر کے 22 پلاٹس کی نیلامی انتظامیہ کے رائج کردہ طریقۂ کار کے تحت مکمل کرلی گئی ہے۔

ادارہ ترقیات کراچی کو اراضیوں کی نیلامی سے تقریباً پونے 2 ارب روپے حاصل ہوئے ہیں، کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی سے ناصرف ادارہ مالی طور پر مستحکم ہوگا بلکہ ملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

کے ڈی اے کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی کی تاریخ میں پہلی بار نیلامی کا عمل کمپیوٹرائزڈ کیا گیا اور کے ڈی اے فیس بک کے ذریعے نیلامی کے عمل کو براہ راست نشر کیا گیا۔

کے ڈی اے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیلامی کے دوران خواہشمند افراد نے شہر کے قیمتی ترین پلاٹس کو حاصل کرنے میں بھرپور حصہ لیا، کامیاب بولی دہندگان نے 25 فیصد بینک پے آرڈر کی مد میں رقم جمع کرائی جبکہ بقایاجات کی ادائیگی کے بعد کامیاب بولی دہندگان کو پلاٹس الاٹ کردیئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق نیلامی کے عمل کے دوران ڈائریکٹر لینڈ، سیکریٹری کے ڈی اے، ڈائریکٹر ریکوری، ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل سمیت دیگر افسران موجود تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چیئرمین سینیٹ الیکشن:مصدق ملک نے اپوزیش کاساتھ دینے والوں کابتادیا

چیئرمین سینیٹ الیکشن:مصدق ملک نے اپوزیش کاساتھ دینے والوں کابتادیا

کراچی ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بڑھ گئی