in

شاہد خاقان عباسی کا این سی او سی بند کرنے کا مطالبہ

شاہد خاقان عباسی کا این سی او سی بند کرنے کا مطالبہ

کابینہ کو اپنے اختیارات کا علم نہیں

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے اور پھر اس ہی کالعدم جماعت سے مذاکرات بھی کئے جاتے ہیں، سیاسی جماعتوں کو کالعدم کرنا کابینہ کا اختیار نہیں اور انھیں اپنے اختیارات کا علم نہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج اعظم خان نے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ اب کیسے ہیں؟۔ شاہد خاقان نے جواب دیا کہ بیرسٹر ظفر اللہ ابھی کرونا پازیٹو ہیں، آئندہ سماعت پراگر نیگیٹو ہوئےتوعدالت آجائیں گے۔ وکلاءکی عدم موجودگی پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا اور شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت مل گئی۔

 اس موقع پر میڈیا سے بات کرتےہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام آباد میں 2 دن پہلے پیمرا کے سابق چئیرمین اور سینیر صحافی ابصار عالم کو پارک میں گولی ماری گئی۔آج تک کسی کو پتہ نہیں ہے کہ وہ لوگ کون تھے۔ یہ واضح معلوم ہوتا ہے کہ اب صحافیوں کو جان کا خطرہ بھی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ جس طرح یہ واقعہ ہوا اس پر ضروری ہے کہ پارلیمان اس معاملےکواٹھائے اور کل قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔

شاہدخاقان نےخدشہ ظاہر کیا کہ قومی اسمبلی کا جو اسپیکر ایوان میں ناموس رسالت ﷺکی بات نہ کرنے دے توامید نہیں کہ وہ صحافت کی بات کرنے دے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے 

معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے دس برس بیت گئے 

خیرپور: ٹریفک حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

خیرپور: ٹریفک حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج