in

اسپیکرکو جوتامارنے کی دھمکی، شاہدخاقان عباسی کونوٹس جاری

اسپیکرکو جوتامارنے کی دھمکی، شاہدخاقان عباسی کونوٹس جاری

سابق وزیراعظم 7 دن میں معذرت کریں، نوٹس

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسپيکر قومی اسمبلی سے بدتميزی مہنگی پڑگئی۔ اسد قيصر نے سابق وزيراعظم کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں معافی مانگنے کی ہدایت کردی۔

گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانسیسی سفیر کیخلاف قرار داد کے حساس ترين معاملے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن سینئر رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قيصر کو جوتا مارنے کی دھمکی دی تھی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر بات کرنے کی اجازت نہیں ملے گی تو میں جوتا ماروں گا، اسمبلی ميں بولنا ميرا حق ہے، يہ حق مجھ سے کوئی نہيں چھين سکتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ انتہائی نامناسب رویے پر شاہد خاقان عباسی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہلاٹی20:پاکستان کی کمزور حریف کیخلاف ناقص پرفارمنس

پہلاٹی20:پاکستان کی کمزور حریف کیخلاف ناقص پرفارمنس

سندھ اسمبلی پھر اکھاڑا بن گئی

سندھ اسمبلی پھر اکھاڑا بن گئی