in

شوگرمافیا ہو یاکوئی طاقتور، قانون سب کیلئے برابر ہے، وزیراعظم

شوگرمافیا ہو یاکوئی طاقتور، قانون سب کیلئے برابر ہے، وزیراعظم

عمران خان کی پی ڈی ایم پر بھی تنقید

وزيراعظم نے ايک بار پھر کہہ ديا کہ شوگر مافيا ہو يا کوئی کتنا ہی طاقتور قانون سب کيلئے ايک برابر ہے۔ جب طاقتور قانون کے نيچے نہيں آتا ہے تو وہ پی ڈی ایم جیسی تنظيميں ہی بناتا ہے، شوگر مافيا بھی سمجھتا ہے کہ وہ کوئی خاص لوگ ہيں، يہ شوگر مافيا قيمتيں بھی بڑھاتا ہے اور ٹيکس بھی نہيں ديتا۔

وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ ميں تقريب سے خطاب ميں کہا کہ وہ قانون کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہيں، شوگر مافیا ہو یا کوئی طاقتور، قانون سب کیلئے برابر ہے، ہماری کوشش طاقتور لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ طاقتور کو قانون کے نيچے لانا ہے، شوگر مافيا بھی سمجھتا ہے وہ “خاص لوگ” ہيں، شوگر مافيا قيمتيں بڑھاتا ہے، ٹيکس بھی نہيں ديتا، يہاں طاقتور قانون کے نيچے نہيں آنا چاہتا، طاقتور خود کو بچانے کيلئے پی ڈی ایم جیسی جماعتيں بناليتے ہيں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ طاقتور اپنے لئے الگ قانون چاہتا ہے، رياست کی ترقی کيلئے قانون کی بالادستی ضروری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں تین بڑے منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں تین بڑے منصوبوں کا افتتاح کردیا

کوئٹہ: سرینا ہوٹل میں دھماکا، 3افراد جاں بحق، 13زخمی، پولیس

کوئٹہ: سرینا ہوٹل میں دھماکا، 3افراد جاں بحق، 13زخمی، پولیس