in

تعلیمی ادارےامتحانات جلدبازی میں نہیں لیں گے،سعیدغنی

تعلیمی ادارےامتحانات جلدبازی میں نہیں لیں گے،سعیدغنی

بچوں کوپہلےبہتراندازمیں پڑھایاجائےگا

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ یکم فروری 2021 سے تمام کلاسیں کھول دی جائیں گی جبکہ تعلیمی پلان کے لیے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

جمعہ کوسندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ اسٹرینگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ تعلیمی پلان کےلیےتشکیل دی جانے والی کمیٹی معیار تعلیم کو بہتر بنانے کےلیے کام کرے گی۔اس کمیٹی میں اسکول اور کالجز کے بورڈز کےچئیرمین شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ایک ہفتے میں پورے سال اوراگلے سال کا پلان بنا کردے گی۔اس کےعلاوہ کمیٹی رواں سال اوراگلےسال کا پورا تعلیمی کلینڈردےگی۔

انھوں نےواضح کیا کہ تعلیمی ادارے امتحانات جلد بازی میں نہیں لیں گےاور بچوں کوپہلےبہترانداز میں پڑھایا جائےگا تاہم امتحانات ہر حال میں ہوں گے چاہے دیر سےہی کیوں نہ ہوں۔سعید غنی نے بتایا کہ اسٹرینگ کمیٹی کا اگلا اجلاس 30 جنوری کو ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے کھول دیئےگئےہیں۔ پہلی سے 8ویں جماعت کی کلاسزیکم فروری سے شروع ہونگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راولپنڈی: مضر صحت دودھ بیچنے پر2 دکانیں سیل

راولپنڈی: مضر صحت دودھ بیچنے پر2 دکانیں سیل

ایمنسٹی اسکیم میں توسیع آرڈیننس:سرمایہ کاری پرذرائع آمدن نہیں بتانی ہوگی