in

سعد رضوی کیس قانونی طریقے سے گزرے گا، وزیر داخلہ

سعد رضوی کیس قانونی طریقے سے گزرے گا، وزیر داخلہ

صرف ایم پی اوکے تحت گرفتار افراد کو رہا کرینگے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کیس سمیت 201 ایف آئی آرز قانونی طریقے سے گزریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے کسی کی رہائی کی بات نہیں کی بلکہ صرف ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت حراست میں لیے گئے 733 افراد میں سے 669 کو رہا کر دیا گیا جبکہ یرغمال 12 لوگ 19 اپریل کی رات کو ہی واپس کر دیے تھے۔ کالعدم قرار دی گئی تنظیم نے 30 دن میں جواب داخل کرنا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات طے پائے گئے اور اسی سلسلے میں قرارداد قومی اسمبلی ميں پيش کی گئی جس میں فرانسيسی سفير کو ملک بدر کرنے کا حوالہ ہے۔ وزیراعظم نے مسلم سربراہان کو خطوط بھی لکھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مداح نے سیلفی لینے کے بعد میڈیا کے سامنے  عرشی خان کیساتھ ایسی حرکت کردی کہ اداکارہ بھی دنگ رہ گئیں

مداح نے سیلفی لینے کے بعد میڈیا کے سامنے  عرشی خان کیساتھ ایسی حرکت کردی کہ اداکارہ بھی دنگ رہ گئیں

گلوکارہ صنم ماروی پر تشدد اور اغواکی کوشش

گلوکارہ صنم ماروی پر تشدد اور اغواکی کوشش