in

کروناوائرس: پنجاب میں انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال

کروناوائرس: پنجاب میں انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال

پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں میٹروبس، میٹروٹرین، سپیڈو بس سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ بحال کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس اوپیز کے ساتھ بحال کیا جائے گا۔

اس سےقبل پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافے کےباعث انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔

سندھ: بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ، اتوار بند رہے گی

یاد رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے 9اپریل کو تمام صوبوں سے ہفتہ اتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی لگادی تھی، جس کا اطلاق 25اپریل تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹون کے دوران کرونا وائرس سے 137افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ساڑھے 5ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کرونا وائرس سے اب تک 16ہزار 453اموات رپورٹ کی جاچکی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے دھرنا ختم کردیا

کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے دھرنا ختم کردیا

News-in-Brief-Urdu

کوئٹہ میں کچرا دان سے انسانی پاؤں برآمد