in

کوئٹہ میں کچرا دان سے انسانی پاؤں برآمد

News-in-Brief-Urdu

کوئٹہ میں کٹا ہوا انسانی پاؤں برآمد ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل جاوید بزدار کے مطابق اسٹیورٹ روڈ پر واقع کچرا دان سے ایک انسانی پاؤں برآمد ہوا، جس پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور وہ کسی مریض کا معلوم ہوتا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ اسٹیورٹ روڈ کے قریب کسی اسپتال کے عملے نے آپریشن کے بعد پاؤں کچرا دان میں پھینک دیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس تفتیش کررہی ہے جلد ہی حقیقت معلوم ہوجائے گی کہ کس اسپتال نے انسانی پاؤں کچرادان میں پھینکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناوائرس: پنجاب میں انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال

کروناوائرس: پنجاب میں انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال

کیا سندھ میں کرونا کی صورتحال پنجاب جیسی ہونےوالی ہے؟

کیا سندھ میں کرونا کی صورتحال پنجاب جیسی ہونےوالی ہے؟