in

معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنا غلطی تھی، شہریار آفریدی

معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنا غلطی تھی، شہریار آفریدی

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ معاہدے میں کوئی ابہام نہیں لیکن ہم سے غلطی یہ ہوئی کہ اسے بروقت پارلیمنٹ میں پیش نہیں کرسکے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف رہنماء اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ہوئے معاہدہ میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا گیا تھا کہ فرانس کے سفیر کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی نے سفیر نکالنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت کا مؤقف تھا کہ معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کریں گے۔

تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ حالیہ مذاکرات سے متعلق شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اس بار بھی یہ باور کرایا گیا ہے کہ معاملہ پارلیمنٹ میں لے جایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہیں ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی اور تمام پارٹیاں تجاویز دیں گی لیکن یہ بات واضح ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

رہنماء تحریک انصاف شہریارآفریدی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو آج کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔ وزیراعظم کی اجلاس میں عدم شرکت سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج پارلیمنٹ ہاؤس آئے تھے اور کمیٹی اراکین کو گائیڈلائنز دی تھیں۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ آج قومی اسمبلی اجلاس میں اسد عمر نے تمام اپوزیشن کو اپنی تجاویز دینے کی پیشکش کی۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ حکومت کا ساتھ دے تاکہ مغربی دنیا کو ایک متفقہ پیغام پہنچایا جاسکے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماء مسلم لیگ ن خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک ہفتے کی صورتحال حکومت کی ناکامی کی نشاندہی کرتی ہے اور حکومت نے اپنے عمل سے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اس کی نظر میں کوئی معاہدہ یا قانون مقدس نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سننے میں آرہا ہے کہ سعد رضوی کو رہا کیا جارہا ہے، اگر یہ بات درست ہے تو کیا ان کے خلاف درج مقدمات غلط تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سابق ڈی جی پارکس کراچی کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے منظور

سابق ڈی جی پارکس کراچی کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد: گھریلو ملازمین کا نوسرباز گروہ گرفتار

اسلام آباد: گھریلو ملازمین کا نوسرباز گروہ گرفتار