in

اسلام آباد: گھریلو ملازمین کا نوسرباز گروہ گرفتار

اسلام آباد: گھریلو ملازمین کا نوسرباز گروہ گرفتار

ملزمان میں تین خواتین بھی شامل

اسلام آباد میں گھروں میں کام کاج کرنے کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والے خواتین سمیت 4 رکنی نوسر باز گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس گروہ کے ارکان کھاتے پیتے گھروں میں نوکریاں کرتے اور پھر اہلخانہ کا اعتماد حاصل کرلیتے۔ بعد ازاں موقع پاکر کھانے پینے میں نشہ آور شے ملاکر گھر والوں کو بیہوش کرکے سارا قیمتی سامان صاف کرجاتے۔

اس حوالے سے سی آئی اے نے 3 خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 26 لاکھ روپے کی مالیت کے زیورات اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

مذکورہ گینگ لاہور میں بھی اس قسم کی کارروائیاں کرچکا ہے، جہاں اس کے خلاف 15 سے 20 وارداتوں کے چالان درج ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنا غلطی تھی، شہریار آفریدی

معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنا غلطی تھی، شہریار آفریدی

سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے پرکام کررہے ہیں، فواد چوہدری

سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے پرکام کررہے ہیں، فواد چوہدری