in

سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے پرکام کررہے ہیں، فواد چوہدری

سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے پرکام کررہے ہیں، فواد چوہدری

اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے اور سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے حوالے سے کام کررہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کی طرف سے کئے جانے والے فیصلوں کے بارے میں منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں انتخابی اصلاحات لانے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ بھی بتایا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تکنیکی حصہ مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے قواعد کے بارے میں فیصلہ ابھی کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاکستان میں بنانے کے ساتھ دو مشینیں باہر سے درآمد کی گئی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے کابینہ کو کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان سے ہونیوالے مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا  تھا کہ کابینہ نے اشیائے خور و نوش کی ملک بھر میں فراہمی اور طلب کے حوالے سے ملکی سطح پر بات چیت کی ضرورت پر بحث کی تاکہ اس حوالے سے کسی قسم کی قلت کا سامنا نہ ہو۔

چوہدری فواد نے کہا کہ کابینہ نے یونیسیف کی درخواست پر اقوام متحدہ کے چلڈرنز فنڈ کے کنٹینرز کو کراچی سے کابل جانے کی اجازت دیدی ہے، کابینہ نے پاک ایران سرحد پر سرحد بازار قائم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ظہیر عباس کھوکھر کو بیت المال کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

فواد چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے خاتم النبین پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان میں گستاخی کیخلاف مذمت کیلئے قرار داد پیش کرنے کا اپنا وعدہ پورا کردیا، ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہمیں پولیس ملازمین کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد: گھریلو ملازمین کا نوسرباز گروہ گرفتار

اسلام آباد: گھریلو ملازمین کا نوسرباز گروہ گرفتار

Fawad Ch_1

اسمبلی میں پیش ہونیوالی قرارداد حکومتی رائے نہیں، فواد چوہدری